سعودی دارالحکومت ریاض کی سڑکوں پر شیر کا مٹر گشت

A lion patrols the streets of Riyadh, the Saudi capital

 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی سڑکوں پر آوارہ پھرنے والے شیر کو قابو کرلیا گیا، فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ جانور کب اور کہاں سے ملا تھا اور اسے ریاض کیسے لایا گیا۔ 

مری، گلیات اور گردونواح میں بارش،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ماحولیاتی پولیس نے کہا کہ انہوں نے ایک شیر کو قابو کیا ہے جو دارالحکومت کی سڑکوں پر گھوم رہا تھا، 

اسپیشل فورسز فار انوائرمینٹل سیکیورٹی (SFES) نے کہا کہ ریاض کے ایک ضلع میں شیر کو قابو میں لا کر متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے،

 اسپیشل فورسز فار انوائرمینٹل سیکیورٹی نے اپنے ٹویٹ میں عوام سے سعودی عرب میں ماحولیات یا جنگلی حیات پر کسی بھی حملے کی اطلاع دینے کی درخواست کی۔


بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں خطرے سے دوچار کرنے والے جانوروں کو پالنے کے حوالے سے پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزیوں پر 10 سال قید اور 30 ملین ریال کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ ہو سکتا ہے،


 حالیہ برسوں میں ریاست میں جنگلی جانوروں کے واقعات کی اطلاع ملی ہے، اس ماہ کے شروع میں سعودی سیکورٹی ایجنسیوں اور جنگلی حیات کے انسپکٹرز نے جانوروں کو غیر قانونی طور پر رکھنے اور ان کی نمائش کرنے والے ادارے پر چھاپہ مارا،


 سعودی نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف (NCW) نے کہا کہ یہ سہولت جنوب مغربی سعودی عرب میں عسیر کے علاقے میں پائی گئی جس میں شیر سمیت جنگلی جانوروں کی پرورش اور نمائش کی گئی۔


اسی طرح مارچ میں NCW نے کہا کہ مملکت میں سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک شہری کے قبضے میں ایک چیتا، ایک بھیڑیا اور ایک بڑا سانپ پکڑا، 


مارچ میں ہی سعودی حکام نے کہا تھا کہ انہوں نے مملکت کے مشرق میں ایک رہائشی علاقے میں نظر آنے والی لومڑی کو اپنے کنٹرول میں لیا، 


اس کی صحت کی جانچ پڑتال اور اسے کھانا کھلانے کے بعد ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے جانور کو اس کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا گیا۔





حوالہ

 

اشتہار


اشتہار