نادرا دفاتر میں بھی اب پاسپورٹ بنے گا

نادرا دفاتر میں بھی اب پاسپورٹ بنے گا

نادرا نے عوام کیلئے نئی سہولت کا آغاز کردیا، اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت 30 سینٹرز پر شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ بھی بنائے جائیں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے عوام کیلئے نئی سہولت کا آغاز کردیا، اب نادرا اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کے 30 سینٹرز پر پاسپورٹ بھی بنائے گا۔

جہانگیر ترین اپنی جماعت کا نام کیا رکھیں گے؟


وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ریجن کے 12، کراچی 2، ملتان 6 اور سرگودھا
 کے 2 سینٹرز پر سہولت دستیاب ہوگی، خیبرپختونخوا میں 4 اور اسلام آباد ریجن کے 2 نادرا سینٹر پر پاسپورٹ بنوائے جاسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب نادرا کے دفاتر میں ہی پاسپورٹ کا بھی ایک کاؤنٹر موجود ہوگا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ جن تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا پاسپورٹ بنائے گا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز نادرا نے بایو میٹرک کے نئے سسٹم کا بھی آغاز کیا تھا، جس کے تحت اب انگلیوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی پتلیوں کا بھی اسکین ہوگا۔






اشتہار


اشتہار