معروف بھارتی کرکٹر نے شادی کرلی ، تصاویر وائرل

معروف بھارتی کرکٹر نے شادی کرلی، تصاویر وائرل


بھارتی کرکٹر رتراج گائیکواڈ نے خاتون دوست کرکٹر کیساتھ شادی کر لی ہے۔

محمد رضوان کا بھارت ٹرین حادثے میں اموات پراظہار افسوس

رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر رتراج گائیکواڈ نے اپنی گرل فرینڈ اترکشھا پوار کیساتھ شادی کر لی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب مہابلیشور میں انجام پاگئی، انھوں نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائقین سے بھی شیئر کی ہیں۔

رتراج گائیکواڈ کی اترکھشا سے دوستی دیرینہ تھی، زندگی کے نئے سفر پر جانے والے گائیکواڈ کے لیے ساتھی کرکٹرز اور دوستوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جس میں چنئی سپرکنگز میں ان کے موجودہ اور سابق پلیئرز نمایاں رہے۔


رتراج کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے ریزور پلیئرز میں بھی شامل کیا گیا تھا لیکن انھوں نے شادی کے پیش نظر لندن جانے سے گریز کیا تھا جس کے بعد ان کی جگہ یشاوی جیسوال برطانیہ گئے ہیں۔ن کی شریک حیات اترکھشا بھی کرکٹر اور مہاراشٹرا کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں وہ سردست پونا میں مقیم تھیں۔





حوالہ 

اشتہار


اشتہار