عائزہ خان اور وہاج علی کا سین لیک ہوگیا

عائزہ خان اور وہاج علی کا سین لیک ہوگیا

 پاکستانی ڈرامہ کے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ و ماڈل عائزہ خان جلد ایک ساتھ ڈرامے میں نظر آئیں گے جس کا سین لیک ہو گیا ہے۔ 

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں مرتسم اور ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد کا کردار ادا کرنے والے اداکار وہاج علی جلد ہی اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

ایک سموسہ کھائیں اور ڈھائی لاکھ انعام پائیں۔


اس جوڑی نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں اپنی انسٹا سٹوریز کے ذریعے مداحوں کو ایک ساتھ پروجیکٹ میں کام کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ 
 یہ خوبصورت جوڑی ڈرامے ’’میں‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی جس کا ایک سین سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا۔



اس سین میں وہاج اور عائزہ خان نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے۔ عائزہ خان اس سین میں کسی سے لڑتی جھگڑتی جبکہ وہاج علی انہیں سمجھاتے اور وہاں سے لے جاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

سین  سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

عائزہ خان اور وہاج علی کا سین لیک ہوگیا
 
عائزہ خان اور وہاج علی کا سین لیک ہوگیا






اشتہار


اشتہار