سمندری طوفان بائپرجوائے , کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری

Cyclone Biparjoy, alert issued at Karachi Airport

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سمندری طوفان کے باعث کراچی میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر پیشگی اقدامات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 18 جون سے ہوگا

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کے سبب کراچی میں موسلادھاربارش اور آندھی کی پیشگوئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر پیشگی اقدامات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔کراچی میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،

 جس کے پیش نظر سی اے اے کے شعبہ ایئرسائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔سی اے اے حکام کے مطابق ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جائے اور آلات کو بھی حساس مقامات سے ہٹادیا جائے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جہازوں سے پرندوں کو دوررکھنے کیلئے اضافی برڈ شوٹرزتعینات کیے جائیں، رن ویزکے اطراف ہرقسم کے گڑھوں کوبھرنے کاکام فوری مکمل کیا جائے۔




اشتہار


اشتہار