لٹیروں نے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کا نیا فراڈ ڈھونڈ لیا

Looters have found a new fraud to withdraw money from bank accounts

 کوریئر کمپنی کے جعلی نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجواکر ریسیونگ پیپر پر انگوٹھے کا نشان لینے کے بعد بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے والا گروہ پکڑا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالا سائبر کرائم ونگ نے ایک بینک مینیجر سمیت 4 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے، 

ملزمان سینکڑوں شہریوں کے بینک اکاؤنٹ خالی کرنے میں ملوث پائے گئے، گروہ کے سرغنہ جلیل الرحمان کا تعلق فیصل آباد سے ہے جس کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے اور پولیس نے ملزمان کے خلاف 5 مقدمات بھی درج کیے ہیں، متاثرہ شہریوں کی شکایات ملنے پر مزید مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے گروہ کے طریقہ واردات سے متعلق بتایا ہے کہ ملزمان کوریئر سروس کے جعلی نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجواتے اور پھر ریسیونگ پیپر پر ان کے انگوٹھےکا نشان لے لیتے تھے،

ملزمان انگوٹھے کے نشان کو سلیکون پر کاپی کرتے اور اس کے ذریعے بینک اکاؤنٹ ہولڈر شہریوں کے زیر استعمال سم کارڈ کا ڈپلیکیٹ سم کارڈ حاصل کرتے تھے، ملزمان کے پاس ڈیجیٹل موبائل فون ایپ کے ذریعے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کیلئے ساری معلومات بینک مینیجر کے ذریعے پہلے سے مل جاتی تھیں۔


اشتہار


اشتہار