کراچی عمان ایئر کی پرواز کے دوران مسافر کا انتقال ہونے کے باعث طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر عمان ایئر کے طیارے نے مسافر کی طبعیت خراب کے باعث ہنگامی میڈیکل لینڈنگ کی تاہم پرواز میں موجود بنگلہ دیشی مسافر طبعیت خرابی کے باعث انتقال کر گیا، یہ پرواز مسقط سے بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ جا رہی تھی۔
معلوم ہوا ہے کہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹر نے شلجونی نامی بنگلہ دیشی مسافر کے انتقال کی تصدیق کی، جس کے بعد طیارہ مسافر کی ڈیڈ باڈی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔
بیرون ملک جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری ۔
بیرون ملک جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری ۔
حال ہی میں قطر کے دارالحکومت دوحہ جانے والی بھارتی پرواز نے اس وقت کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، جب ایک مسافر کی طبیعت ناساز ہونے پر بھارتی ائیرلائن کے طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی
جس کے لیے بھارتی ائیرلائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی تاہم پرواز کا مسافر طیارے کی لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کرگیا۔