ہزاروں سرکاری ملازمین کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا۔

The data of thousands of government employees was hacked.


ہزاروں سرکاری ملازمین کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے 2 لاکھ 37 ہزار حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کا ذاتی ڈیٹا کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ڈپارٹمنٹ نے ملازمین کا ڈیٹا ہیک ہونے سے متعلق کانگریس کو خط لکھ دیا۔

صرف گنتی کریں اور کروڑوں کمائیں۔


امریکی ٹرانسپورٹیشن حکام نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے کہ ملازمین کا ڈیٹا کسی مجرمانہ سرگرمی میں استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔ ہیکر نے سرکاری ملازمین کے مالی معاملات سے متعلق سیکشن کو نشانہ بنایا۔ ہیک کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔


ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ڈپارٹمنٹ کے سسٹم تک رسائی کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ سسٹم کو محفوظ بنانے کے بعد ملازمین کے لیے سسٹم کو کھول دیا جائے گا۔









اشتہار


اشتہار