راولپنڈی، ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران سیشن جج کو قتل کردیا

Rawalpindi, dacoits killed session judge during robbery resistance at house

 راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیشن جج جاں بحق ہوگئے

پی ٹی آئی چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر لیا

پولیس کے مطابق روات کےعلاقے فیز 8 میں دو ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس موقع پر گھر میں موجود سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی۔پولیس کا بتانا ہے کہ سیشن جج سردارامجداسحاق نے مزاحمت کی تو ایک ڈاکو نےفائرنگ کردی جس سے سردار امجد زخمی ہوگئے، 

انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی کردی گئی ہیں۔







اشتہار


اشتہار