پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے دو اہم رہنمائوں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر لیا ۔
سیاسی کشمکش جاری رہی توروپیہ مزید گر جائیگا، بلوم برگ کا انتباہ
تفصیلات کے مطابق سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور سندھ سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں اور جہانگیر ترین کی ملک بھر سے مختلف رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین آج بھی کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کی جانب سے رواں ہفتے ہی نئی پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔