کینیڈا جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

کینیڈا جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری


کراچی کینیڈا جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کینیڈا کی نجی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے کینیڈا جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کینیڈا کی نجی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈٓا کی نجی ایئر لائن اگست سے پاکستان مین اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرے گی اور ٹورنٹو سے براہ راست کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ کینیڈین نجی ایئر لائن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی درخواست دے دی ہے۔







اشتہار


اشتہار