حج کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر، پروازوں کا آغاز

حج کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری سکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ عازمینِ حج دیئے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں۔

  ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ سے ویکسین اور ضروری ادویات کی پیکنگ کروا لیں، عازمینِ حج کو اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کی جا رہی ہے، اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پہلی حج پروازیں 21 مئی کو روانہ ہونگی۔





  انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے پہلی حج پرواز 22 مئی، ملتان 23 مئی، کوئٹہ سے 24 مئی کو روانہ ہوگی، رحیم یار خان سے پہلی حج پرواز 6 جون جبکہ سکھر سے 7 جون کو روانہ ہو گی، آخری حج پرواز 20 جون کو روانہ ہو ں گی۔

 ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ حاجی کیمپوں میں گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز 17 مئی سے ہو گا، وزارت کے اشتراک سے این سی او سی نے حاجی کیمپوں میں مفت کورونا ویکسین کاونٹر قائم کر دیئے۔

 انہوں نے کہا کہ پرواز سے 24 گھنٹے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ وغیرہ حاجی کیمپوں سے فراہم کیے جائیں گے، حج کی ادائیگی کے بعد پروازوں کی واپسی 4جولائی سے شروع ہوگی۔







اشتہار


اشتہار