پاکستانی اداکارہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پاکستانی اداکارہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

 پا کستانی معروف اداکارہ و ماڈل فریال محمود  کا کہنا ہے کہ "  شوبز انڈسٹری میں صرف مرد نہیں خواتین بھی غلط ہوتی ہیں, مرد اسی وقت آگے بڑھتا ہے جب عورت اجازت دیتی ہے۔" 


تفصیلات کے مطابق اداکارہ فریال محمود نے اپنے ایک حالیہ انٹر ویو میں کہا کہ " شوبز انڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقرار رکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے, انسان کی عزت اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔

انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہراسانی سے متعلق فریال محمود نے کہا کہ "یہاں صرف مرد ہی غلط نہیں ہوتے، سیٹ پر فنکارائیں معاون پروڈیوسر اور مرکزی کردار نبھانے والی اداکارائیں اپنے پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کے ساتھ تعلقات بناتی ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ یہ فارمولہ کام کرتا ہے، اگر خواتین اجازت دیتی ہیں تو ہی کوئی مرد آگے بڑھتا ہے۔"









اشتہار


اشتہار