مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، بارشوں کی پیشگوئی

Westerly winds are set to enter the country, rains are forecast

ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطا بق اتوار28 مئی کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہونگی، جو 31 مئی تک موجود رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 28 سے 31 مئی کے دوران لاہور، اسلام آباد، لیہ، بھکر، ڈی جی خان، راجن پور رحیم یار خان، بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، خانیوال، اوکاڑہ، پاک پتن، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ،خوشاب، میانوالی، ناروال، سیالکوٹ، قصور، جہلم، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، اور منڈی بہاوٗالدین آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان 

اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔اسی دوران درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے تمام متعلقہ ادارے اپنے انتظامات مکمل رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔





اشتہار


اشتہار