میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں‘ عمران خان کا اہم بیان

I have no intention of going out' Imran Khan's important statement

  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

مرکزی میڈیا سیل کے مطابق عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میری نہ تو بیرون ملک کوئی جائیدادیں ہیں نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکائونٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اور جب مجھے چھٹی کا موقع ملے گا تو وہ میں ہمارے شمالی علاقہ جات میں گزاروں گا جو زمین پر میری پسندیدہ جگہ ہے۔







اشتہار


اشتہار