شاہ محمود قریشی بھی آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

Shah Mehmood Qureshi will also hold an important press conference today

پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان شاہ محمود قریشی بھی آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ نجی ٹی وی اے آروائی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی آج پریس کانفرنس کریں گے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ وہ اس پریس کانفرنس میں کیا اہم اعلان کریں گے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ


دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر فیاض الحسن نے تحریک انصاف چھورنے کا اعلان کر دیا ۔ 

 پریس کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے باضابطہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے

۔انکا کہنا تھا 9 مئی کے واقعات پر 24 کروڑ عوام دکھی ہیں اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔


میں نے ہمیشہ عمران خان کو سمجھایا کہ سیاستدانوں کا کام اداروں پر تنقید کرنا نہیں ہوتا، ہم حکومت کیخلاف تحریک چلاتے ہیں

 میں نے سمجھایا تھا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا،شاید  اسی وجہ سے میں پارٹی میں کھڈے لائن تھا میرا زمان پارک میں داخلہ تک بند تھا ۔ 

،دوسری جانب سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے

 ۔پی ٹی آئی کی دیرینہ رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرتے ہوئے سیاست کو بھی الوداع کہہ دیا ہے ۔







اشتہار


اشتہار