سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

 10 گرام سونا 1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 446 روپےکا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1972 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ روز بیس مئی کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ 

جس کے بعد ایک تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔ 10 گرام سونےکا بھاؤ 2315 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 732 روپے ہو گیا تھا 

ایسوسی ایشن نے دو روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے سے 1977 ڈالر فی اونس ہے۔

ادھر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 74 پیسے اضافے کے بعد 286.56 روپے پر بند ہوا۔ 

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285.82 روپے پربند ہوا تھا۔ آج ایک موقع پر انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے18 پیسے مہنگا ہوکر 288 روپےکا ہوگیا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 305روپےکا ہو۔




اشتہار


اشتہار