پھلوں کا بادشاہ ’آم‘ ذائقے کے ساتھ علاج کیلئے بھی بے مثال

The king of fruits 'Mango' is also unsurpassed for its taste and treatment

آم جسے پھلوں کا بادشاہ بھی مانا جاتا ہے، اپنی افادیت کی بدولت یہ صرف ایک پھل ہی نہیں بلکہ اس کے اندر  بے شمار امراض کا علاج بھی موجود ہے۔

آم کو اپنے لذیذ ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آم میں غذائیت کے ساتھ بے شمار بیماریوں کا علاج بھی چھپا ہے جن سے ہم لاعلم ہیں۔


اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر غذائیت آمنہ خان نے شرکت کی اور ناظرین کو پھلوں کا بادشاہ کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔



انہوں نے بتایا کہ آم بہت تھوڑے سے وقت کیلیے آتا ہے لیکن اپنے اندر ’’اے سی ای این اور کے‘‘ وٹامنز کا خزانہ لے کر آتا ہے، انہوں نے بتایا کہ موسمی یا مالٹا سے زیادہ وٹامنز آم میں پائے جاتے ہیں۔



آمنہ خان کا کہنا تھا کہ آم میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ سرطان کی بے شمار اقسام سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے ہم اس موذی مرض کو قابو کرسکتے ہیں۔


آم میں موجود ہائی لیول فائبر اور وٹامن سی خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو گھٹانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے وزن بڑھنے سے پریشان ہونے والے افراد آم ضرور کھائیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ بہترنظام ہاضمہ کے لیے صرف پپیتا ہی مؤثر پھل نہیں بلکہ آم میں بھی یہ خوصوصیات پائی جاتی ہیں اور اسی وجہ سے طبی ماہرین آم کو نظام ہاضمہ کے لیے بہترین پھل مانتے ہیں۔






اشتہار


اشتہار