ڈالرکی قلت کے باوجود خوراک کا درآمدی بل بڑھ گیا

Despite the dollar shortage, the food import bill increased

  ڈالرکی قلت کے باوجود ملک میں خوراک کا درآمدی بل بڑھ کر 7 ارب 76 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔


وفاقی ادارہ شماریات کیمطابق ڈالرکی قلت کے باوجود خوراک کا درآمدی بل بڑھ گیا،

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 10ماہ میں 1838 ارب روپے مالیت کی خوراک درآمد کی،کھانے پینے کی اشیا کی درآمد پر 7 ارب 76 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔

رپورٹ کیمطابق 730 ارب کا پام آئل،251 ارب 61 کروڑ روپے کی گندم منگوائی گئی،شہری 10ماہ میں 110 ارب 44 کروڑ روپے کی چائے نوش کرگئے

،195 ارب 63 کروڑ روپے کی دالیں بیرون ملک سے منگوائی گئیں،جبکہ 61 ارب کا سویا بین،30 ارب 54 کروڑ روپے کے مصالحے بھی امپورٹ ہوئے۔





اشتہار


اشتہار