5th day of internet service shutdown

انٹرنیٹ سروس کی بندش کا5واں روز،ڈیجیٹل ادائیگیاں بند،عوام رُل گئے

انٹرنیٹ سروس کی بندش کا5واں روز،ڈیجیٹل ادائیگیاں بند،عوام رُل گئے

ملک میں امن و امان کی صورتحال بگڑنے کے بعد انٹر نیٹ سروس 4روز بعد بھی بحال نہیں کی گئی، ڈیٹا انٹر نیٹ سے وابسطہ کاروبار اور روزگار ٹھپ ہوکر رہ گیا، آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر اور فوڈ سپلائی کرنے والے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہیں گی،ملک بھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی،وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی کے احکامات جاری کئے تھے،وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔


ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد بگڑتی صورتحال کے باعث بند کی گئی ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہیں کی گئی، انٹرنیٹ بند ہونے سے آن لائن رائیڈرز کا روزگار شدید متاثرہوا۔جبکہ آن لائن رائیڈرز کا کہنا ہے کہ  چار روز سے روز گار شدید متاثر ہے، انٹر نیٹ کے بغیر ہمیں سواریاں ڈھونڈنے کیلئے بس اڈے یا ریلوے اسٹیشن آنا پڑ رہا ہے،انٹر نیٹ کی بندش سے صرف آن لائن ٹیکسی ،موٹرسائیکل رائیڈر اور فوڈ سپلائی ہی نہیں بلکہ انٹر نیٹ سے وابستہ دیگر روز گار اور کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔


اشتہار


اشتہار