عمران خان نے آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Imran Khan challenged the implementation of Article 245 in the Supreme Court

 پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ اور آرمی ایکٹ کے تحت رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کارروائیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔عمران خان نے ایڈوکیٹ حامد خان کے توسط سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق، نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان کو فریق بنایا گیا۔
 

درخواست میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان کا آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کا اقدام بھی چیلنج کردیا گیا ۔عمران خان نے سپریم کورٹ سے 9 اور 10 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے عدالت عظمیٰ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنایا بنانے کی استدعا کر دی۔


درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایم پی او کے تحت کارکنوں کی گرفتاریاں غیر آئینی قرار دی جائیں۔ سرپم کورٹ آرٹیکل 245 کا نفاذ کالعدم قرار دے۔اس سے قبل  پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
 

۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کیا جا سکتا،آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج سے لڑانے کیلئے ہے۔


درخواست میں مزید کہا گیا کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔آئین ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے۔ تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اسکے تحت ہونے والا کریک ڈاؤن کالعدم قرار دے۔





اشتہار


اشتہار