People should hold another bad news.

عوام کیلے ایک اور بری خبردل تھام لیں۔
 
عوام کیلے ایک اور بری خبردل تھام لیں۔

سرکاری چینی11روپےفی کلومہنگی۔

مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور بُری ،چینی سرکاری طور11 روپے فی کلومہنگی کردی گئی،وزارت فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی نئی سرکاری قیمت98 روپے 82پیسےفی کلومقررکردی گئی،سیلز ٹیکس 2 روپے 58 پیسے اضافے سے 14روپے 66 پیسے فی کلوکردیاگیا،ملوں کا منافع مارجن 3 روپے 3 پیسے کمی سے 5 روپے 30 پیسے فی کلو مقررکردیا گیا، اضافہ گنے کی امدادی قیمت 44 روپے 34 پیسے فی من بڑھنے کے باعث کیاگیا پنجاب میں پرچون قیمت 99.33، سندھ میں 97.62 روپے فی کلو ہوگی،خیبرپختونخوا کیلئے چینی کی سرکاری قیمت 95.32 روپے فی کلومقرر کردی گئی ہے۔
 




اشتہار


اشتہار