Famous Indian actress had to drink coffee made from toilet water in jail.

معروف بھارتی اداکارا کو جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پینا پڑی۔

معروف بھارتی اداکارا کو جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پینا پڑی۔

 جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پینا پڑی،بھارتی اداکارہ کریسن پریرا


 منشیات اسمگلنگ کیس میں متحدہ عرب امارات میں گرفتارہونے والی بھارتی اداکارہ کریسن پریرا کا کہنا ہے کہ جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پینا پڑی۔

شارجہ کی جیل سے رہائی کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کریسن پریرا نے دعویٰ کیا کہ دوران قید انہیں بال دھونے کے لیے کوئی صابن یا شیمپو نہیں دیا گیا اس لیے مجبورا سرف سے بال دھونے پڑے۔ بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتی تھیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کافی بنانے کے لیے دیگرسامان انہیں کس نے فراہم کیا۔کریسن پریرا کو رواں ماہ کے آغاز میں ان کے پاس موجود ایک تحفے سے منشیات برآمد ہونے کے بعد شارجہ ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس حکام کی تفتیش میں کریسن پریرا کو دھوکے سے شارجہ بلانے اور منشیات کیس میں پھنسانے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد بھارتی اداکارہ کو ایک ماہ قید کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔





اشتہار


اشتہار