فیس بُک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی ملکیت کمپنی میٹا نے کالز میں بہتری کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کے لیے نئی ونڈوز ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن لانچ کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں میٹا نے اعلان کیا کہ اب صارفین بیک وقت 8 افراد کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ویڈیو کالز اور 32 افراد کے ساتھ آڈیو کالز کرسکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی ملٹی ڈیوائس صلاحیتوں کو متعارف کروانے کے بعد سے وہ ڈیوائسز میں تیز رفتار ڈیوائس لنکنگ اور بہتر ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ لنک پری ویو اور اسٹیکرز جیسی نئی خصوصیات میں بہتری لائی گئی ہے۔
کمپنی واٹس ایپ کا نیا میک ڈیسک ٹاپ ورژن بھی متعارف کروا رہی ہے جو فی الحال بیٹا میں ہی ہے۔
ونڈوز کے لیے واٹس ایپ کا نیا ورژن مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔کال کی نئی خصوصیات کو استعمال کرنے کے لئے صرف ایک گروپ چیٹ کھولیں جس میں زیادہ سے زیادہ 8 افراد کی ضرورت ہوتی ہے اور اسکرین کے اوپر والے حصے میں فون آئیکون پر پریس کریں
میٹا نے اعلان کیا کہ اب صارفین بیک وقت 8 افراد کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ویڈیو کالز اور 32 افراد کے ساتھ آڈیو کالز کرسکتے ہیں۔
— Naseer Ud Din (@MeetWithNaseer) March 24, 2023