Important news for mobile SIM buyers.

Important news for mobile SIM buyers.


حال ہی میں پنجاب پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہریوں کو محتاط کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں پر سمیں بیچنے والوں سے ہوشیار رہیں۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک پر سمیں بیچنے والے آپ کے بائیومیٹرک ڈیٹا کا غلط استعمال کرسکتے ہیں، جوآپ کے لئے مشکل کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سم بیچنے والے عوام کے فنگر پرنٹس سے مجرمانہ کارروائی بھی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے ایسے ملزمان کو پکڑا جو کئی وارداتوں میں ملوث تھے، تفتیش کے دوران ان ملزمان نے انکشاف کیا کہ سم خریدنے والے افراد کے انگوٹھوں کے پرنٹ لینے کے بعد وہ ان کے نام پر سمیں رجسٹرڈ کروا لیتے ہیں۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ سمیں رجسٹرڈ کروانے کے بعد ان کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے علاوہ دیگر وارداتیں کی جاتی ہیں۔















اشتہار


اشتہار