Great news for driving license holders.

Great news for driving license holders.

 ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز کھلے ہیں، لائسنس سینٹرز پر روزانہ 10 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف سروسز کی فراہمی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ شہری جب مرضی لائسنس سروسز کیلئے تشریف لاسکتے ہیں، گریٹر اقبال پارک سینٹر، ڈی ایچ اے سینٹر ، لبرٹی سینٹر، ارفع کریم سینٹر اور بحریہ ٹاؤن سینٹر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

مستنصر فیروز نے کہا کہ میرٹ اور عزت دارانہ طریقے سے لائسنس جاری کرنا اولین ترجیح ہے، لائسنسنگ میں ٹرانسپرنسی کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا کہ تمام شہریوں کو عزت دی جائے گی، نارواسلوک اور کرپشن میں ملوث اہلکار سیدھے گھر جائیں گے۔


۔3ماہ میں2لاکھ سےزائدشہریوں کوڈرائیونگ لائسنس کےمتعلقہ سہولیات فراہم کردی گئیں۔


 سی ٹی اولاہور کا کہنا ہے کہ 1لاکھ50ہزارسےزائدلرنرپرمٹ جاری کیےگئے 40ہزار907شہریوں نےاپنےڈرائیونگ لائسنس کی تجدیدکرائی،18ہزار386شہریوں نےنئےڈرائیونگ لائسنس بنوائے،10ہزارسےزائدشہری ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے،4ہزار467شہریوں کونئےانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیےگئے۔




















اشتہار


اشتہار