Earthquake shocks again in many cities of Punjab

Earthquake shocks again in many cities of Punjab

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔


تفصیلات کے پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،فیصل آباد ، ننکانہ صاحب ،سرگودھا ،سالم ،پنڈدادنخان، سرائے عالمگیر،بھلوال میں زلزلے سے زمین ایک بار لرز اٹھی ،چنیوٹ ،پھالیہ ، حافظ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔


زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.4ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے مرکز سرگودھا سے تیس کلومیٹر دور ہے ، زلزلے گہرائی بھی 30کلومیٹر تھی ۔









حوالہ

اشتہار


اشتہار