Disclosure of agreement between PTI and American consultant firm.

Disclosure of agreement between PTI and American consultant firm.

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے امریکی کنسلٹنٹ فرم سے معاہدے کا انکشاف ہوا ہے جو پی ٹی آئی اور امریکی حکومت کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ماہرانہ خدمات انجام دے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت امریکی فرم پی ٹی آئی کو امریکی حکومت اور اداروں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے ماہرانہ خدمات دے گی جبکہ کنسلٹنٹ فرم بااثر امریکی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرے گی۔

کنسلٹینسی ’فرم پرییا‘ ان ملاقاتوں کے لیے مواد بھی فراہم کرے گی جبکہ فرم کے ساتھ معاہدہ 15 فروری سے 6 ماہ تک رہے گا اور باوقت ضرورت معاہدہ 31 جنوری 2024 تک توسیع بھی کیا جا سکتا ہے۔ معاہدے کی رو سے پی ٹی آئی بطور ’کلائنٹ‘  8 ہزار 300 ڈالر ماہانہ دینے کا پابند ہے۔















اشتہار


اشتہار