Banks announced to open on Saturdays and Sundays for collection of Hajj dues.

Banks announced to open on Saturdays and Sundays for collection of Hajj dues.

 خواہش مند افراد31 مارچ تک درخواست فارم جمع کروا سکتے ہیں، اسٹیٹ بینک


حج واجبات کی وصولی کے لیے مجازبینکوں کی برانچز ہفتے اور اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔

حج واجبات کی وصولی کے لیے مجاز بینکوں کی برانچز ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔



ملک بھر کے بینک عوامی لین دین کیلئے 4 روز بند رہیں گے


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 14مجاز بینکوں کی برانچز ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی، بینک برانچز صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گی۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق خواہش مند افراد31 مارچ تک متعلقہ بینکوں میں درخواست فارم جمع کرواسکتے ہیں، اور تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 25 اور 26 مارچ کو حج درخواستوں کے لئے برانچز کھلی رکھیں۔


حج پالیسی 2023 منظور، کتنی فیس ادا کرنی ہوگی


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ سرکلر وزارت مذہبی امور کی درخواست پر جاری کیا ہے، جس کا مقصد حج پر جانے کے خواہشمند افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔









حوالہ 

اشتہار


اشتہار