عمران ریاض خان پر ایف آئی آر کیا تھی؟

What was the FIR on Imran Riaz Khan? The FIR went viral on social media


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ایف آئی آر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ،ٹوئٹر پر مبشر زیدی نے دعویٰ کیا کہ عمران ریاض خان کیخلاف ایف آئی آر

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر تنقید کی وجہ سے کاٹی گئی ہے ، دوسری جانب صحافی عمران ریاض خان کے مطابق انہیں ایئر پورٹ پہنچنے پر علم ہوا کہ ان کا نام بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے فون سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔عمران ریاض کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے کی گئی آخری ٹوئٹ کے مطابق صحافی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔عمران خان کے وکیل عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران ریاض کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ہے۔وکیل کا مزید بتانا تھا کہ عمران ریاض کو لاہور ائیر پورٹ سے حراست میں لیا گیا، ان پر درج مقدمے کی تفصیل نہیں بتائی جا رہیں۔ایف آئی اے کی گرفتاری خلاف قانون ہے، عدالتی فورم پر مقابلہ کریں گے۔

اشتہار


اشتہار