Several Twitter accounts of PTI have been suspended

 

Several Twitter accounts of PTI have been suspended

پی ٹی آئی کےمتعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس بغیر کسی نوٹس یا انتباہ کے معطل کردیئے گئے،تحریک انصاف نےایلون مسک سےبحالی کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کیئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ان کے کئی ٹوئٹر اکاؤنٹس بغیر کسی نوٹس یا انتباہ کے معطل کردیئے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ معطل اکاؤنٹس میں نمایاں اکاؤنٹس بھی شامل ہیں جو آخری دنوں پیپلز پارٹی کی دھانلی اور فاشزم کی نشاندہی کر رہے تھے۔

پی ٹی آئی نے اپنی ٹویٹ میں ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے اس معاملے کو جلد حل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔


اشتہار


اشتہار