اب صارفین یو ٹیوب 'شارٹس" سے بھی پیسے کماسکیں گے

 

اب تمام صارفین یو ٹیوب 'شارٹس" سے بھی پیسے کماسکیں گے

اب تمام صارفین یو ٹیوب 'شارٹس" سے بھی پیسے کماسکیں گے

 یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری سے تخلیق کاروں کو’’ شارٹس ‘‘ کے لئے بھی اشتہارات کی رقم کی ادائگی شروع کردی جائے گی تاہم اسکے لئے انہیں پارٹنر پروگرام ارکان کے ساتھ معاہدے کی نئی شرائط کو قبول کرنا ہوگا۔


 یادرہے ستمبر 2022 میں یوٹیوب نے مونیٹائزیشن کے آپشن کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس کا حصہ بننے کے لئے تخلیق کاروں کو معاہدے کی نئی شرائط پر دستخط کرنا ہوں گے چاہے وہ ’’ شارٹس‘‘ سے پیسہ کمانا چاہتے ہوں یا نہ ہوں ۔ 


یوٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ پارٹنر پروگرام کی شرائط کے لیے ایک ماڈیولر سسٹم متعارف کروا رہا ہے۔ پروگرام میں شامل ہر فرد کو ایک بنیادی معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے  کہ آپ سائٹ پر کیا پوسٹ کر سکتے ہیں اور ادائیگی کیسے  ہوگی۔ نئی شرائط کو قبول کرنے کے لیے تخلیق کاروں کے لئے 10 جولائی 2023 تک کا وقت ہوگا، ورنہ پلیٹ فارم سے رقم کمانے کی ان کی اہلیت کو محدود  کر دیا جائے گا، اور انہیں پروگرام میں شرکت کیلئے دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔

"واچ پیج" اور شارٹس مونیٹائزیشن کے لیے بھی اضافی معاہدے  پیش کئے گئے ہیں، جن پر آپ الگ سے اتفاق کر سکتے ہیں ۔واچ پیج کا معاہدہ بنیادی طور پر دیگر چیزوں کا احاطہ کرتا ہے۔ یوٹیوب، یوٹیوب میوزک یا یوٹیوب کڈز پر لائیو اسٹریمز اور طویل دورانئے کی ویڈیوز وغیرہ ۔


 یادرہے اس اعلان سے قبل یو ٹیوب نے پارٹنر پروگرام کی شرائط پر نظر ثانی کی تھی ۔جس کے تحت کونٹینٹ  ایک سال میں کم ازکم 4 ہزار گھنٹے دیکھا جانا لازم تھا تاہم اب جنوری کے بعد سے یہ شرط لاگو نہیں ہوگی۔ اب  نان شارٹ چار ہزار گھنٹے کی پبلک ویونگ یا تین ماہ میں آپکی ’’شارٹس ‘‘ پر 10 ملین ویوز ہونے چاہئیں اور دونوں صورتوں میں آپ کے کم از کم ایک ہزار ناظرین ہونے چاہئیں۔



اشتہار


اشتہار