Now everyone can earn money from Facebook

 

Now everyone can earn money from Facebook

میٹا کمپنی کی جانب سے پروفائل پروفیشنل موڈ کی گذشتہ سال دسمبر میں آزمائش کے بعد اب تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول پلیٹ فارم فیس بک سے اب ہر کسی کے لیے پیسے کمانا آسان ہو گیا ہے۔

فیس بک کے تمام صارفین کے لیے پروفیشنل موڈ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی مدد سے وہ اس پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔


پروفیشنل موڈ کا استعمال کرتے ہوئے اب صارفین فیس بک سے اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔
پروفیشنل موڈ کا استعمال کرتے ہوئے اب صارفین فیس بک سے اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

پروفائل کو پروفیشنل موڈ پر تبدیل کرنے کے بعد صارفین کو اینالیٹکس ٹولز اور آمدنی کے حصول میں مددگار فیچرز جیسے فیس بک ریلز پلے بونس پروگرام تک رسائی مل جائے گی، جہاں وہ اپنی مختصر ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔

پروفیشنل موڈ سے صارفین ریلز، لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ کے فالوورز سے براہ راست رقم حاصل کرنے کے پروگرام اسٹارز تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔

اشتہار


اشتہار