کردار قتل مہم، کبریٰ خان اور سجل علی نے خاموشی توڑ دی۔

کردار کشی مہم :کبریٰ خان اور سجل علی نےخاموشی توڑ دی

کردار کشی مہم کیخلاف اداکارہ کبریٰ خان نے آخر کار خاموشی توڑ دی ۔ان کا کہناہے کہ اب بہت ہوگیا،کوئی شخص مجھ پر انگلی اٹھائے گا اور میں خاموش رہوں گی ؟
تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام پراپنے بیان میں کبریٰ خان نے کہا کہ میں ابتدائی طور پر اس لیے خاموش رہی کیونکہ ایک جعلی ویڈیو ان کے وجود کو نہیں مٹا سکتی لیکن اب بہت ہوگیا۔آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص بیٹھے بٹھائے مجھ پر انگلی اٹھائے گا تو یہ آپ کی سوچ ہے، مسٹر عادل راجہ اس سے پہلے کہ آپ کسی پر انگلی اٹھائیں آپ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں۔

کردار کشی مہم کیخلاف اداکارہ کبریٰ خان نے آخر کار خاموشی توڑ دی ۔ان کا کہناہے کہ اب بہت ہوگیا،کوئی شخص مجھ پر انگلی اٹھائے گا اور میں خاموش رہوں گی ؟ تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام پراپنے بیان میں کبریٰ خان نے کہا کہ میں ابتدائی طور پر اس لیے خاموش رہی کیونکہ ایک جعلی ویڈیو ان کے وجود کو نہیں مٹا سکتی لیکن اب بہت ہوگیا۔آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص بیٹھے بٹھائے مجھ پر انگلی اٹھائے گا تو یہ آپ کی سوچ ہے، مسٹر عادل راجہ اس سے پہلے کہ آپ کسی پر انگلی اٹھائیں آپ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان کے پاس صرف3 دن ہیں کہ ثبوت سامنے لائیں، ورنہ اپنا بیان واپس لیں، کبریٰ خان نے میجر(ر) عادل راجہ کو مخاطب کرکے کہا کہ میں صرف پاکستانی نہیں بلکہ برطانوی شہری بھی ہوں اس لیے میں تمہارے پیچھے وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی۔ 

قبل ازیں سجل علی نےالزامات پرافسوس کااظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پستی کی طرف جارہا ہے ، کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور بڑاگناہ ہے۔ 

اشتہار


اشتہار