مرزا بلال کون ہے؟ تیسری شادی کی وجہ کیا تھی؟ ریحام خان کا تفصیلی انٹرویو

 

مرزا بلال کون ہیں ؟ تیسری شادی کی وجہ کیا تھی ؟ ریحام خان کا تفصیلی انٹرویو

  ریحام خان کا کہنا ہے کہ  ان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق اردو  اسپیکنگ فیملی سے ہے او وہ کراچی کے ہی رہائشی ہیں۔بیٹا بڑا ہے اس لئے نکاح میں وکیل کا فرض نبھایا تاہم  پہلی بار بچے میری شادی میں شریک ہوئے کیوں کہ دوسری شادی کے وقت  بچے چھوٹے تھے اور ساتھ نہیں تھے ۔

تیسری شادی کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ’میری شادی سادگی سے ہوئی  کیوں کہ ہم دونوں کی خواہش تھی کہ شادی سادگی اور آسانی سے ہو، تاکہ لوگ اس بات کو سمجھیں کہ شادی کو مشکل نہ بنایا جائے۔

شادی کے بعد کہاں رہیں گے ؟ اس سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’ہم دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہم دونوں کو ہی پاکستان سے بے حد محبت ہے اس لیے میں جس طرح پاکستان میں شادی سے پہلے اپنا وقت گزارتی رہی ہوں اس میں اور میرے کام میں کوئی فرق نہیں آئے گا، مجھے بلال کی سپورٹ بھی حاصل ہے لیکن ایسا نہیں ہے میں کہیں اور بلال کہیں اور رہیں  اس کے ساتھ  پاکستان آنا جانا رہے گا‘۔


 شادی میں بچوں کی شرکت اور بیٹے کے بطور  نکاح  میں وکیل بننے سے متعلق ریحام نے کہا کہ ’مجھے بچوں کی سپورٹ ہمیشہ حاصل رہی لیکن کیوں کہ اب تینوں بچے خود مختار ہیں لہٰذا اب بچوں کے حوالے سے میری ذمہ داری پہلے جیسی نہیں رہی، بیٹا بڑا ہے اس لیے وکیل کا فرض نبھایا تاہم  پہلی بار بچے میری شادی میں شریک ہوئے کیوں کہ دوسری شادی کے وقت  بچے چھوٹے تھے اور ساتھ نہیں تھے ، اب  بچوں کے صلاح مشورے سے شادی کی اور انہوں نے بڑوں کی طرح سپورٹ کیا‘۔ 

 ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق کراچی سے ہے ، اردو اسپیکنگ فیملی  سے ہیں جو  کئی عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں‘۔

مرزا بلال بیگ سے پہلی  ملاقات سے متعلق ریحام نے بتایا کہ ’بلال سے میری پہلی ملاقات امریکا  کے دورے کے دوران ہوئی اس ملاقات میں مجھے لگا کہ بلال اور مجھ میں بہت سی چیزیں مشترکہ ہیں، باقی اللہ کی مرضی کیونکہ وہی جانتا ہے کہ کب اور کیسے کچھ ہونا ہے کیوں کہ سب کچھ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے‘۔


ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’مرزا بلال سیٹل میں رہائش پذیر ہیں اور سیٹل کی ایک بہت بڑی گلوبل کمپنی کیلئے کام کرتے ہیں، بلال شوقیہ بنائی گئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر  کرتے رہتے ہیں،  ماضی میں ماڈلنگ سے بھی وابستہ رہے لیکن  پروفیشنل ہونے کی وجہ سے شوبز کو وقت نہیں دے پائے، اب میں ان کی حوصلہ افزائی کروں گی کہ وہ شوبز کیلئے وقت نکالیں‘۔

تیسری شادی کے بعد ہونے والی تنقید پر انہوں نے کہا کہ ’ ناقدین کے پاس تنقید کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوتا لیکن میں نے  کوئی غلط کام نہیں کیا جائز کام شرعی طریقے کے مطابق کیا ہے اور  مجھے اس کی پرواہ نہیں کیوں کہ  مجھے اپنی زندگی اپنے اصولوں کے مطابق گزارنی ہے‘۔

اشتہار


اشتہار