مزید ناکامیاں نہیں ہوں گی۔

 

There will be no more failures

 ملک بھرمیں میٹرک اورانٹر کی سطح پر گریڈنگ سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،نئے نظام میں پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصدکردئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر گریڈنگ سسٹم تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔اصلاحات کرتے ہوئے 10 نکاتی نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے ، نئے نظام کے تحت پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصدکردئیے جائیں گے۔فیل یعنی ایف گریڈ ختم کرکے یو گریڈ غیر تسلی بخش گریڈ متعارف کرایا جارہا ہے۔

اے ون گریڈ 100 تا 80 فیصد کے درمیان فرق کو ختم کرکے اے پلس متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت 96 تا 100، اے پلس،91 تا 95 اور 86 تا 90 کو اے گریڈ کیا جائے گا۔

منظوری ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈ کے سربراہوں کے اجلاس میں دی جائے گی۔

آئی بی سی سی کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختارکوبھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار