The process of removing Imran Khan from the party chairmanship has started

 

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع
The process of removing Imran Khan from the party chairmanship has started

 عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی  سب سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن  نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو پارٹی چیؑئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس 13 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

یادرہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی چیئرمین کو نااہل قرار دیا تھا، نااہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔


اشتہار


اشتہار