فرانس میں قائم اس تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں قید صحافیوں کی تعداد 488 تھی جو پہلے ہی ایک ریکارڈ تھا۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں کی عالمی تنظیم ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ (آر ایس ایف) کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں احتجاج کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کے دوران کی گئی گرفتاریوں سے 2022 میں دنیا بھر میں قید صحافیوں کی تعداد 533 ہو گئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔فرانس میں قائم اس تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں قید صحافیوں کی تعداد 488 تھی جو پہلے ہی ایک ریکارڈ تھا۔ان قید صحافیوں کی نصف سے زیادہ تعداد صرف پانچ ممالک چین، میانمار، ایران، ویتنام اور بیلاروس میں حراست میں ہیں۔چین 110 قیدیوں کے ساتھ اس حوالے سے سرفہرست ہے، جس کے بعد میانمار میں 62، ایران میں 47، ویتنام میں 39 اور بیلاروس میں 31 صحافی قید میں ہیں۔آر ایس ایف کے سیکرٹری جنرل کرسٹوف ڈیلوئر نے ایک بیان میں کہا: ’آمرانہ اور فوجی حکومتیں صحافیوں کو جیلوں میں ڈال کر پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے جیلیں بھر رہی ہیں۔‘