سٹیج اداکارہ فراڈ کے الزام میں گرفتار

 

اسٹیج اداکارہ فراڈ کے الزام میں گرفتار

 اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو تھانہ اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نے فراڈ کے کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اداکارہ ثمررانا پر  26 لاکھ روپے کے فراڈ کا کیس تھا جس کی ضمانت ہائی کورٹ سے منسوخ ہو گئی ہے۔ ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر ثمر رانا کو اقبال ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ خواتین کی حوالات بند کردیا ہے۔

اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے شہری سید کلیم علی شاہ سے مکان فروخت کرنے کے لئے 26 لاکھ روپے لئے لیکن انکو گھر نہیں دیا۔ ثمر رانا پر مختلف افراد سے فراڈ کرنے کی دس سے زائد  ایف آئی آر درج ہیں۔ 

اشتہار


اشتہار