قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی میں عہدہ سنبھالتےہی نیوزی لینڈ کے خلاف سریز کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ میں تبدیلی کردی۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلی کردی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مزید تین کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ، شاہنواز دھانی، میر حمزہ اور ساجد خان کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیےبابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود کے ناموں کا اعلان کیا تھا ۔تاہم ابھی شاہد آفریدی نے مزید تین کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سکواڈ کو مضبوط کرنے کے لیے مزید 3 کھلاڑیوں شاہنواز دھانی، میر حمزہ اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کپتان کی حمایت کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں تاکہ ان کے پاس مزید آپشن موجود ہوں۔