وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل کی ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کے بعد دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی پاکستان میں دفاتر کھولیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے بطور کمپنی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹریشن کرالی ہے۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ گوگل کی ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کے بعد دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی پاکستان میں دفاتر کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک جلد ہی پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے گا، کمپنیوں کو وزارت آئی ٹی مکمل معاونت فراہم کرے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونا اور عدم استحکام کے باعث کمپنیاں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
سوشل میڈیا رولز کے تحت حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو رجسٹریشن کا پابند کر رکھا ہے، اسی تناظر میں گوگل نے بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹریشن کرائی ہے۔گوگل کا سرور پاکستان میں بنے گا تو ڈیٹا محفوظ ہوگا، فی الحال سوشل میڈیا سمیت تمام کمپنیوں کا ڈیٹا ملک سے باہر اسٹور ہو رہا ہے۔
گوگل نے بطور کمپنی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹریشن کرالی ہے۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ گوگل کی ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کے بعد دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی پاکستان میں دفاتر کھولیں گے۔#Google #Pakistan #IT pic.twitter.com/lfyeZPsV6b
— Naseer Ud Din (@MeetWithNaseer) December 10, 2022