Announcing important features to make Gmail more secure

جی میل مزیدمحفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر کا اعلان

  گوگل کی جانب سے جی میل کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر سے لیس کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر جی میل سروس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ کمپنی پہلے ہی گوگل ڈرائیو، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ میں اس فیچر کا اضافہ کرچکی ہے اور اب جی میل کے لیے اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔مگر تمام صارفین کو اس فیچر تک رسائی حاصل نہیں ہوسکے گی۔ گوگل ورک اسپیس انٹرپرائز پلس، ایجوکیشن پلس اور ایجوکیشن اسٹینڈرڈ استعمال کرنے والے صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔یہ سروسز استعمال کرنے والے صارفین 20 جنوری 2023 تک اس فیچر کے بیٹا ورژن کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان ایبل نہیں ہوگا بلکہ صارف کو خود جاکر اسے انیبل کرنا ہوگا۔
 اس فیچر کو جی میل کے ویب ورژن میں متعارف کروایا جارہا ہے اور گوگل ورک اسپیس صارفین اس کے ذریعے انکرپٹڈ ای میلز بھیج سکیں گے۔اس فیچر کے بعد ای میل میں موجود مواد گوگل سرورز پر ڈی کرپٹڈ نہیں ہوسکے گا۔

گوگل نے سپورٹ ویب سائٹ میں بتایا کہ صارفین اپنی انکرپشن کیز کو استعمال کرکے ڈیٹا کو انکرپٹ کرسکیں گے۔

اشتہار


اشتہار