Pakistan reach final after easy defeat of New Zealand

Pakistan reach final after easy defeat of New Zealand


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا معرکہ، پہلے سیمی فائنل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو با آسانی 7  وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کر لی

  نیوزی لینڈ نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے4وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے.153رنزکے تعاقب میں  شاہینوں نے باآسانی ہدف 2وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا ہے
کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیم کو شاندار آغاز دیا اور 6 اوورز میں 55 رنز جڑ دیے۔ کپتان بابر اعظم 13 ویں  اوور میں 53 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے۔ محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کو    جاری رکھا ااور 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد وہ بھی ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے۔محمد حارث 30 رنز بنا لر سینٹنر کا شکار بنے۔ محمد رضوان کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
نیوزی لینڈ کے اننگز کے آغاز پر شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فِن ایلن کو 4 رنز پر پویلین لوٹایا جب کہ پاور پلے کے اختتام یعنی چھٹے اوور کی آخری گیند پر شاداب نے ڈیون کونوے کو شاندار رن آؤٹ کیا۔اس کے بعد محمد نواز نے گلین فلپس کو پویلین لوٹایا، جب کہ کپتان ولیمسن شاہین کا شکار بنے۔

ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، ہمارا اس میچ پر فوکس ہے، آخری تین میچز اچھے کھیلے، اس مومینٹم کو برقرار رکھیں گے۔بابر کا کہنا ہے کہ جیت کی وجہ سے بہت زیادہ پُراعتماد ہیں ،   نیوزی لینڈ کے پاس کوالٹی بولرز اور بیٹر ز ہیں۔

  نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، وکٹ کیپر ڈیوڈ کونوے، گلین گلپس، فن ایلن، ڈیرل مائیکل، جیم نیشم، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، لوک فیرگسن اور ایش سودھی شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ  سیمی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا جبکہ قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم کے علاوہ سب نے آرام کو ترجیح دی۔ بابر اعظم اکیلے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کرتے رہے۔ سڈنی کرکٹ گراؤند میں بھی میچ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ قومی ٹیم نے مسلسل 3 میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس لیے قومی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ شاہین آفریدی بھی اچھے ریدھم میں نظر آرہے ہیں۔ 
دوسری جانب کیوی ٹیم کی کارکردگی پورے ورلڈ کپ میں اچھی رہی ہے کیوی باؤلرز اور بلے بازوں دونوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیکن سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی کنڈیشن پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی ہیں۔   پاکستان اور نیوزی لینڈ 6 مرتبہ مدمقابل آئےہیں جس میں سے 4 میچوں میں پاکستان جیتا جبکہ 2 میں نیوزی لینڈ نے میدان مارا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کیویز کے خلاف کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔

 

اشتہار


اشتہار