Imran Khan's announcement to go to court on the charge of watch theft

 

Imran Khan's announcement to go to court on the charge of watch theft

 بس بہت ہوگیا! عمران خان کا گھڑی چوری کا الزام لگانے پر عدالت جانے کا اعلان

سابق وزیراعظم عمران خان نے گھڑی چوری کا الزام لگانے پر جیو ٹی وی اور اس کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا کہ '' بس بہت ہوگیا!کل جیو اور شاہزیب خانزادہ نے سرپرستوں کی مدد سے ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور میں جیو، خانزادہ اور اس دھوکے باز کیخلاف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں۔


اشتہار


اشتہار