Firing on container, Imran Khan injured by bullets

پولیس کے مطابق مسلح شخص نے کنٹینر پر بائیں جانب سے برسٹ مارا۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کو فوری طور پر ریسکیو کرتے ہوئے کنٹینر سے اتار کر گاڑی میں پہنچایا اور مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد لانگ مارچ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایک شخص جاں بحق جبکہ 5  سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گولی لگنے سے سابق وزیراعظم عمران خان ، فیصل جاوید ، عمران اسماعیل اور احمد چٹھہ بھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص نے کنٹینر پر بائیں جانب سے برسٹ مارا۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کو فوری طور پر ریسکیو کرتے ہوئے کنٹینر سے اتار کر گاڑی میں پہنچایا اور مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا

وزیر صحت یاسمین راشد نے بھی عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگنے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔  فائرنگ کے وقت قافلہ ظفر علی چوک کے قریب پہنچا تھا۔ فائرنگ کے بعد مارچ کے شرکا میں بھگدڑ مچ گئی۔

جس کے بعد  کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ پریشان نہ ہوں ، عمران خان محفوظ ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

اشتہار

اشتہار