Talking to the powerful, Shehbaz Sharif has no power, Imran Khan

 چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان  نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان پر 10 ارب روپے ہرجانے کا اعلان کردیا۔ لانگ مارچ کے چوتھے روز اپنے خطاب میں عمران خان کا ایک مرتبہ پھر دہرایا  کہ اے اللہ موت تو ایک دن سب کو آنی ہے۔ لیکن میں دعا کرتا ہوں کہ جب میرا وقت آئے تو مجھے ارشد شریف والی موت نصیب ہو۔

کامونکی سے  لانگ مارچ  کا آغاز کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان  نے شرکا سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے  کہا چیف الیکشن کمشنر میں تم سے مخاطب ہوں ، سکندر سلطان نے میری دیانتداری پر سوال کھڑا کیا، اس لئے ہرجانہ دائر کررہا ہوں۔سکندر سلطان تم سے ہرجانے کے پیسے نکلواؤ ں گا اور اسے شوکت خانم میں جمع کرواؤں گا۔
جن کے پاس طاقت ہے میں ان سے بات کرتا ہوں ، شہبازشریف کے پاس کوئی پاور نہیں ہے۔ جو شخص گاڑی کی ڈگی میں چھپ کر جائے اس سے کیا بات ہوسکتی ہے۔8 میں سے 7 سیٹوں پر الیکشن جیتا ، یہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔اسٹیلبشمنٹ سے کہتا ہوں اللہ کا واسطہ ہے قوم  کی آواز سن لو۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  بند کمرے میں  جو آپ فیصلے کرتے ہیں، پہلے فیصلہ کیا  کہ  یہ چور ہیں ، پھر کہا یہ پاک ہوگئے ہیں، خدا کے واسطے ! پاکستانی قوم کو جانور نہ سمجھو، ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔اللہ نے تمہیں نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی، یا ایک طرف چوروں کیساتھ کھڑے ہو اور ہمیشہ کی طرح ذلیل ہوں ، یا حق و سچ کیساتھ کھڑے ہوں ۔
سابق وزیراعظم نے کہا  جو آپ کے بیانیے کو سپورٹ نہیں کرتا ، اس کو ننگا کرکے تشدد کرو، میڈیا کو ڈراؤ ، دھمکاؤ، جیلوں میں ڈالو اور سوشل میڈیا کے بچوں کو اٹھا کر ان پر ظلم کرو۔ ایسا ظلم بھیڑ ، بکریوں سے کیا جاتا ہے ، انسانوں سے نہیں کیا جاتا۔معید پیرزادہ، صابر شاکر، ارشاد بھٹی بھی ملک چھوڑ گئے، کیا وجہ ہے کہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ؟  چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اعظم سواتی کا کیس سنا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موت تو سب کو ایک دن آنی ہے۔ میرا بھی ایک دن متعین ہے۔ اللہ تعالی تعالی سے دعا مانگتا ہوں کہ مجھے ارشد شریف جیسی موت دینا۔ 

اشتہار


اشتہار