New poll feature for WhatsApp users

 

New poll feature for WhatsApp users

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین کسی بھی موضوع پر پول کرواسکیں گے۔یہ فیچر گروپ کے  ساتھ ساتھ  پرسنل میسج میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین کسی بھی موضوع پر پول کرواسکیں گے۔یہ فیچر گروپ کے  ساتھ ساتھ  پرسنل میسج میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ بیٹا کی رپورٹ کے مطابق  کچھ صارفین کو اس فیچر تک رسائی ملی ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کس مقصد کے لیے استعمال ہوسکے گا۔ واٹس ایپ پول مختلف چیزوں کے بارے میں رائے حاصل کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہوگا۔ واٹس ایپ کے ایک پول میں زیادہ سے زیادہ 12 آپشن شامل کیے جاسکیں گے اور ووٹ ڈالنے پر واٹس ایپ کی جانب سے اسے خودکار طور پر اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جاتا ہے ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔

اشتہار


اشتہار