Inappropriate tweet against Arshad Sharif Shaheed, Maryam Nawaz apologized

 

Inappropriate tweet against Arshad Sharif Shaheed, Maryam Nawaz apologized

ارشد شریف شہید کیخلاف نامناسب ٹویٹ، مریم نواز نے معذرت کرلی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کینیا میں قتل ہونے والے ممتاز صحافی ارشد شریف شہید کے حوالے سے اپنی ٹویٹ پر معذرت کر لی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے معذرت خواہانہ بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ میری ٹویٹ کا مقصد کسی کی تضحیک نہیں تھا۔ مگر وہ ماضی سے سبق سیکھنے کے حوالہ سے تھی۔

مریم نواز شریف نے لکھا کہ میں اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر رہی ہوں اور اس سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو میں معذرت کرتی ہوں۔ کسی کی دل آزاری میرا مقصد نہیں تھا۔ اللہ کسی کو بھی ایسی تکلیف سے نہ گزارے۔ میں سوگوار خاندان کے لیے دعاگو ہوں۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت کا معاملہ پاکستان میں موضوع بحث ہے۔ مگر اس دوران مشکل گھڑی میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ارشد شریف کے حوالے سے متنازع ٹوئٹ کر کے مرحوم کے اہل خانہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا تو سوشل میڈیا صارفین بھی بھڑک اٹھے تھے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ارشد شریف مرحوم کے تابوت کی تصویر کے ساتھ نازیبا ٹویٹ ری ٹویٹ کی، ایک صارف کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کےلیےخبر ہے “یہ اینکر کہتا تھا کہ نواز شریف کے بیٹوں نے مرحومہ ماں کو پارسل کر کےبھیجا”، دوسروں کی بیماری اورموت کا مذاق اڑایا،آج اس پر خود پر وقت آ گیا۔

مریم نواز نے مذکورہ صارف کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ انسانوں کے لیے ایک سبق ہے”۔



اشتہار


اشتہار