Elon Musk takes over Twitter in $44bn deal

 

Elon Musk takes over Twitter in $44bn deal

آخر کار ٹوئٹر کی فروخت کا معاملہ طے پا گیا۔ ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صارفین اور ایڈورٹائزرز کیلئے چیزیں تبدیل کی جا رہی ہیں۔ ٹوئٹر ایسا آزاد نہیں ہو گا جہاں نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جبکہ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر کی فروخت کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر پراگ اگروال نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ اسیلون مسک نے رواں سال اپریل میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم دو ماہ بعد انہوں نے ٹوئٹر کو خریدنے سے انکار کر دیا تھا۔

امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت نے معاہدے پر باضابطہ عمل کرنے کیلئے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو 28 اکتوبر تک مہلت دی تھی۔ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ انسانی تہذیب کے مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے کہ ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہو جہاں صحت مندانہ انداز میں مختلف عقائد پر بات چیت کر سکیں۔


اشتہار


اشتہار