Today, the 75th Independence Day is being celebrated in Pakistan with great enthusiasm.

Today, the 75th Independence Day is being celebrated in Pakistan with great enthusiasm.

 Today, the 75th Independence Day is being celebrated in Pakistan with great enthusiasm.

A 21-gun salute was fired at the start of the day, on which occasion the air echoed with the slogan Takbeer. In the Fajr prayer, special prayers were offered for national development, unity, peace and prosperity.

On the occasion of Independence Day, a grand ceremony of changing of the guard was held at Mazar-e-Quaid.


پاکستان میں آج 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی ، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

اس سے قبل رات گئے مختلف شہروں میں آتش بازی، ملی نغموں اور سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ یوم آزادی کا آغاز ہوا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں یوم آزادی شروع ہوتے ہی آسمان پر رنگ ونور کی برسات ہوئی۔

نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جبکہ سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔

ملک کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی میں منچلوں نے رقص بھی کیا۔

اس کے علاوہ یوم آزادی کی صبح مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقا ریب منعقد کی گئیں، پاک آرمی کے جوانوں نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔











حوالہ

اشتہار


اشتہار